🌺 چاولوں کا پانی 🌺
چاول کے پانی کو کچھ لوگ اوغرا کہتے ھیں کچھ لوگ چاولوں کی پچ کہتے ھیں انتہائی مفید ھے اکثر ممالک میں بطور سوپ اور مشروب استعمال کیا جاتا ھے
چاول ابالنے کے بعد ان کا پانی پھینکئے ہرگز نہیں بلکہ اس کام کیلئے استعمال کریں تو آپ ہر ماہ ہزاروں روپے بچاسکتے ہیں
تمام لوگوں بالخصوص خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے چہرے پر جھریاں ،چھائیاں اور کیل مہاسے پیدا نہ ہوں اور اس مقصد کے لئے کریموں پر ہر ماہ ہزاروں روپے بھی لگاتی ہیں لیکن اگر آپ چاولوں کے پانی کا استعمال کریں تو آپ ان مصنوعی کریموں سے بچ سکتے ہیں۔چاولوں کو 20منٹ ہلکی آنچ پر ابالنے کے بعد اس کا پانی پھینکنے کی بجائے اسے بوتل میں رکھ لیں۔آئیے آپ کو اس کے مختلف استعمال بتاتے ہیں۔
معدہ اور اسکی جلن :
جن لوگوں کا معدہ خراب ہو جلن ہو وہ لوگ اسکا ایک کپ پانی نیم گرم نمک ملا کر پیا کریں روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر اس سے کافی بہتری ہوگی
پیشاب آور :
جن لوگوں کے پیشاب میں جلن ہو وہ ایک کپ روزانہ استعمال کریں اس سے پیشاب زیادہ آتا ھے اور جلن میں افاقہ ہو گا
جلد کی شادابی :
اگر آپ اپنی جلد کو تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس پر چاولوں کا پانی لگائیں۔اس کی وجہ سے جلد پر موجود مردہ خلیے ختم ہوں گے اور ساتھ ہی نئی جلد پیدا ہوگی۔ چہرہ دھونے کے بعد روئی کے گالے پر چاولوں کا پانی لگائیں اور اسے چہرے پر مساج کریں۔
کیل مہاسوں کا علاج :
اگر جلد پر کیل مہاسے بننے لگیں تو اس پر چاولوں کا پانی لگانے سے جلد ٹھیک ہوجائے گی اور آپ بغیر کوئی کریم لگائے کیل مہاسوں سے نجات پالیں گے۔
کنڈیشنر :
سر دھونے کے لئے کوئی کنڈیشنر استعمال کرنے کی بجائے بالوں کو چاولوں کے پانی سے دھوئیں اور کچھ دیر انتظار کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھوئیں۔اس ٹوٹکے کی اچھی بات اس کی وجہ سے نہ صرف بال نرم و ملائم ہوں گے بلکہ اسے ہفتے میں تین بار دہرایا بھی جاسکتا ہے۔
ایگزیما کا علاج :
جن افراد کو جلدی بیماری ایگزیما کی شکایت ہوانہیں چاہیے کہ کوئی کریم لگانے کی بجائے چاولوں کے پانی کااستعمال کرے۔جن افراد کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے انہیں جلد پر خارش، چبھن اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ جسم کے جس حصے پر یہ تکلیف ہووہاں چاولوں کا پانی دن میں دو سے تین بارلگائیں۔
فیس ماسک :
۔یہ پانی آپ کے چہرے کے پورزکو بند کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی چمک کو بڑھاتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے چہرے کو دھو کر صاف کرنا ہے ، اس کے بعد روئی کو اس پانی میں اچھی طریقے سے بھیگو کر اپنے چہرے پر لگاناہے۔آپ اگراسے ماسک کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوتی کپڑے کا ٹکڑالیں اسے چاول کے پانی میں بھیگو لیں پھر اسے فیس پر رکھ لیں اور 1 منٹ بعد اپنے چہرے پر سے ہٹالیں۔ اس طرح آپ چاول کے پانی کو فیس ماسک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔۔ (کاپی کی گیئ تحریر)